ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبتے دو سیاحوں کو لائف گارڈ کے اہلکار بچانے میں کامیاب

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبتے دو سیاحوں کو لائف گارڈ کے اہلکار بچانے میں کامیاب

Sat, 26 Jan 2019 19:56:29    S.O. News Service

بھٹکل 26/جنوری (ایس او نیوز) ہندوستان کے مشہور و معروف  سیاحتی مقام مرڈیشور  سمندر میں ڈوبنے کے دوران دو سیاحوں کو لائف گارڈ کے اہلکار بچانے میں کامیاب ہوگئے،   واردات آج سنیچر دوپہر کے قریب پیش آئی۔

اطلاع کے مطابق یلاپور سے قریب 40 کلو میٹر دور ضلع دھارواڑ کے کلگٹگی  تعلقہ کے  آٹھ لوگوں پر مشتمل  ایک گروپ آج سنیچر کو مرڈیشور میں سیاحت کے لئے پہنچا تھا، جب یہ لوگ سمندر میں تیرنے لگے تو اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آکر دو لوگ  غوطے کھانے لگے، ساحل پر موجود لائف گارڈس کے اہلکاروں کی نظر جب ان دونوں پر پڑی تو وہ فوری اُن کی مدد کو پہنچ گئے اور دونوں کو صحیح سلامت سمندر سے  باہر نکال لانے میں کامیاب ہوگئے۔

سیاحوں کی شناخت کلگھٹگی کے تاریال کے رہنے والے چنّا بسوا (32) اور شانپّا (23) کی حیثیت سے کی گئی ہے، دونوں تاریال میں  کپڑوں کا کاروبار کرتے ہیں۔


Share: